ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی شہریوں کی 16 ممالک کے سفر پر پابندی عائد

جدہ: سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر 16 ممالک کے سفر پر پابندی عائد کردی۔ پابندی کی وجہ ان ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز دوبارہ اضافہ ہونا ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی شہریوں کے لیے جن ممالک کے سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ان میں لبنان، شام، ترکی، ایران، افغانستان، بھارت، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، عوامی جمہوریہ کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویت نام، آرمینیا، بیلاروس اور وینزویلا شامل ہیں۔ ان ممالک میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کوویڈ 19 کے روزانہ کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ابھی تک منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ نائب وزیر صحت ڈاکٹر عبداللہ نے بتایا کہ سعودی عرب کا نظام صحت منکی پاکس کے مشتبہ کیسز کی مانیٹرنگ اور دریافت کی اہلیت رکھتا ہے اور اس بیماری کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک دنیا کے مختلف حصوں میں ایک سے دوسرے فرد میں منکی پاکس کی منتقلی کے کیسز کی تعداد بہت کم ہے اور اس کی وبا پھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں