سرگودھا(صباح نیوز )پی ٹی آئی کے قائد عمران خان نے لانگ مارچ میں ناکامی پر اراکین اسمبلی اور ضلعی عہدیدارن سے وضاحت طلب کرلی۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کے واضح احکامات جاری کیے تھے اور جگہ جگہ جلسوں میں وہاں اراکین اسمبلی، سینیٹر کے ساتھ ڈویژنل اور ضلعی عہدیدارن کو بھرپور شرکت کا کہا تھا لیکن دیکھا گیا کہ لانگ مارچ میں اسلام آباد میں بہت کم تعداد میں لوگوں جمع ہوئے۔ اکثر علاقوں سے قائدین جان بوجھ کر خود ہی گرفتاریاں دی اور سابق وفاقی اور صوبائی وزرا اکیلے اسلام آباد پہنچ گئے، پنجاب سے بہت کم تعداد میں عوام نے لانگ مارچ میں حصہ لیا، عمران خان کے پی کے سے جلوس کی شکل میںاسلام آباد آ ئے،وہ جلوس میانوالی کے ایم این اے لے آیا جو براستہ کے پی کے سے اسلام آباد آیا، اس طرح کے پی کے سے بھی عوام جلوس کے ساتھ آئی تھی جس پر عمران خان نے سب سے وضاحت طلب کرلی ہیں۔