لداخ (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جمعہ کوسڑک کے ایک حادثے میں کم از کم 7بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ علاقے کے خطے لداخ میں فوجیوں سے بھری گاڑی سڑک سے پھسل کر دریائے شیوک میں گر گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ 26فوجیوں کی ایک پارٹی گاڑی لداخ پرتاپور کے علاقے میں اپنے کیمپ سے سب سیکٹر کی طر ف جار رہی تھی کہ سڑک سے پھسل کر دریائے شیوک میں جاگری جس کے نتیجے میں تمام اہلکازخمی ہوگئے جن میں سے 7 بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گئے۔
The post لداخ، سڑک حادثے میں 7بھارتی فوجی ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.