ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: انتہاپسندوں نے جواہر لال نہرو کا مجسمہ توڑ دیا

بھوپال (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو ہتھوڑے اور لاٹھیاں مار کر توڑ دیا ، جس کی وڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے سنتا میں ایک مصروف مقام پر بھارتی رہنما جواہر لعل نہرو کے مجسمے پر ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا۔انتہا پسندوں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مجسمے پر ہتھوڑے برسائے، پتھر مارے اور لاٹھیوں سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس سے مجسمے کو شدید نقصان پہنچا تاہم وہ گرنے سے بچ گیا۔ اس واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ان کی سیاسی وابستگی سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں عام طور پر اس کی حرکتیں بی جے پی کے کارندے کرتے ہیں ۔انہوں نے اس سے قبل گاندھی کی تصویر بھی نذرآتش کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں