ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل سے قدرتی گیس کے معاملے میں تعاون پر بات چیت ہو سکتی ہے:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  اسرائیل کے ساتھ گیس پر تعاون کے حوالے سے  ہمارے تحقیقی بحری جہاز بحرہ روم کے متعین کردہ مقامات پر مصروف ہیں۔

ایردوان نے آذربائیجان  کے دورے سے واپسی پر طیارے میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کی ۔

صدر نے کہا کہ  بحر روم میں ترکی کے تحقیقی اور سیسمیک بحری جہاز متعین کردہ مقامات پر  تلاش کا کام شروع کریں گے، قدرتی گیس کے حوالےسے اسرائیلی حکام اورہماری وزارت توانائی و قدرتی وسائل کے درمیان بات چیت  ہوگی جبکہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے دورہ  اسرائیل کے بعد لگتا ہے کہ اسرائیل مذاکرات کےلیے تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ترک ۔اسرائیل تلقات میں فروغ کےلیے اقدامات لیے جائیں گے،اب تک صورت حال میں خاطر خواہ پیش رفت نظر آتی ہے،اور امید ہے کہ اس پیش رفت میں مزید تیزی آئے گی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں