اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے دورمیں کسی کے خلاف پولیس کو استعمال نہیں کیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر جو ظلم کیا گیا وہ آمریت میں بھی نہیں ہوا، مار چ کے دوران جوکچھ کیاگیا وہ سب کے سامنے ہے۔
شہبازگل نے کہا کہ راناثناء اللہ نے پولیس کو کارکنوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا، ان جیسے لوگ چاہتے ہیں لاہور میں بھی ایم کیو ایم بن جائے۔
انہوں نے کہا کہ وکلا،خواتین ، بچوں ،کارکنوں اور رہنمائوں تک پر پولیس نے تشدد کیا جبکہ پی ٹی آئی کارکن فیصل کو پل سے گرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران مجھ پرحملہ ہوا تھا، ہم چاہتے توملزمان کے خلاف پولیس کواستعمال کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کوہدایت کی تھی سیاسی ورکرز کونشانہ نہ بنائیں، ہم نے اپنے دورمیں کسی کے خلاف پولیس کواستعمال نہیں کیا۔