ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرے خلاف امریکا، بھارت اور اسرائیل نے سازش کی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ میرے خلاف امریکا، بھارت اور اسرائیل نے سازش کی۔ امپورٹڈ حکومت نامنظور، سارے پاکستان کی آواز ہے۔ ہفتہ کو اپر دیر میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ

دیر کے عوام کے لیے بڑا اسٹیڈیم بنائیں گے، چاہتا ہوں، نوجوان اپنے حق کےلئے کھڑے ہوں، کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکنا یہ شرک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی ساری دولت ملک سے باہر پڑی ہے، عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔ آئی ایم

ایف نے ہم پر بھی پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت بڑھانے کے لیے دباو ڈالا، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر عوام کو مہنگائی سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے رات کے اندھیرے میں 45فیصد گیس کی قیمت بڑھا دی۔عمران خان نے کہا کہ ہم ملک کی دولت اور آمدنی میں اضافہ کرنے کی کوشش کررہے تھے، ہم نے اپنے دور میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں