ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر 2 گھنٹے تک کم کیا جائے، بحکم وزیرِ اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس  منعقد کیا  گیا۔

 وزیر اعظم نے ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزیرِ توانائی اور اعلی حکام کو فوری  طور پر طلب کرلیا۔

ذرائع  کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملک میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر غور جاری ہے، جب کہ لوڈشیڈنگ کی وجوہات، محرکات اور اس کے سدباب کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم  نے متعلقہ وزرا اور افسران پر  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ کچھ بھی کریں دن میں  دو گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں۔ انہوں نے وزرا اور حکام کی وضاحتیں مسترد کردیں اور کہا کہ عوام کو مشکل سے نکالیں، کوئی وضاحت نہیں چاہیے، مجھے وضاحتیں نہیں عوام کے مسئلے کا حل چاہیے، عوام تکلیف میں ہوں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں