لاہور ہائیکورٹ نے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت 14 جون تک ملتوی کرتے ہوئے تعیناتی کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے عبداللہ ملک ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سارہ اسلم کو میرٹ کے برعکس 2019 میں تعینات کیا گیا، استدعا ہے سارہ اسلم کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔