ہیلنسکی: فن لینڈ کے انٹیلی جنس چیف نے کہا ہے ان کا ملک مضبوطی سے بین الاقوامی دہشت گردی سے لڑ رہا ہے اور وہ غیر ملکی جنگجوئوں کو پناہ نہیں دیتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹے بلٹری نے اعلی سطح کے ترک سیاست دانوں کے ان الزامات کے جواب میں کہ فن لینڈ، ترکی میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ارکان کو پناہ دے رہا ہے کے جواب میں کہا کہ ہم دہشت گردی کی پناہ گاہ نہیں ہیں۔
ہم اپنے قوانین اور طریقہ کار کے اندر رہتے ہوئے کام کرتے ہیں اور یورپی یونین کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست کے اصولوں کی پیروی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کئی سال سے پی کے کے کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس سال کی رپورٹ میں ہم نے پی کے کے کی سرگرمیوں کی مالی معاونت کا معاملہ اٹھایا۔
ہم اسے بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ یہ واضح طور پر ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔بیلٹاری نے وضاحت کی کہ فن لینڈ اورترکی نے اس سے قبل انسداد دہشت گردی کے معاملات بالخصوص شام میں جنگ کے تناظر میں ایک دوسرے کے ساتھ بہت موثر تعاون کیا ہے۔