ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونان: جنگلاتی آگ، بعض علاقے خالی کروا لئے گئے

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے جنوب میں واقع جگلاتی اراضی میں آگ لگنے کی وجہ سے بعض علاقوں کو رہائشیوں سے خالی کروا لیا گیا ہے۔

آنو گلیفادا کے علاقے میں لگی جنگلاتی آگ ہوا کی شدت کی وجہ سے مختصر مدت میں بالائی وولا اور واری کے علاقوں تک پھیل گئی۔

آگ کی وجہ سے بعض علاقے کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

زمین اور فضاء سے کئی گھنٹوں پر محیط کوششوں کے نتیجے میں آگ پر بڑے پیمانے پر قابو پا لیا گیا ہے۔

آگ کے دوبارہ بڑھک اٹھنے کے احتمال کے مقابل فائر بریگیڈ اور رضاکار ٹیمیں علاقے میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں