سال کے آغاز سے اب تک ملک بدر کیے جانے والے غیر قانونی تارکین کی تعداد بڑھ کر 34,112 ہو گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسسز کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری کے حوالے سے کاروائیوں کا سلسلہ سرعت سے جاری ہے۔
ترکی کی غیر قانونی نقل مکانی کی حکمت عملی دستاویز اور قومی ایکشن پلان کے فریم ورک کے تحت ہونے والے اقدامات کے دائرہ کار میں، غیر قانونی تارکین وطن کو چارٹر پروازوں اور معمول کی پروازوں کے ذریعے ان کے ممالک کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔
استنبول اور اعدرسے 7 جون کو 2 چارٹر پروازوں کے ذریعے 452 اور استنبول سے معمول کی پرواز کے ذریعے 452 سمیت مجموعی طور پر 630 افغان غیر ملکیوں کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا ہے۔
27 جنوری کو افغانستان کے لیے پروازوں کے آغاز کے بعد سے، ُکل 18,256 افغان شہریوں کو ان کے ملک بھیجا جا چکا ہے۔