ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توہین رسالت: راہول گاندھی نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ترجمان کے توہین رسالت ؐ  پر مبنی بیان پر  بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں راہول گاندھی نے کہا کہ اندرونی طور پر تقسیم کا شکار انڈیا بیرونی طور پر بھی کمزور ہوگا۔

بی جے پی کے شرمناک متعصبانہ رویے نے بھارت کو  نہ صرف تنہا کردیا بلکہ  عالمی سطح پر اس کے تشخص کو بھی مجروح کیا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے توہین رسالت ؐ پر مبنی بیان دیا تھا جس کے بعد پوری مسلم دنیا میں بھارت کے خلاف غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

عرب ممالک میں بھارت کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہوچکی ہے جب کہ قطر اور کویت نے بھارت سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں