ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری 

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی ۔ فاضل عدالت نے کہا کہ ایسے معاملات پر عدالتوں کو فیصلے نہیں دینے چاہئیں، ہم ایسے معاملات میں کچھ نہیں کر سکتے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہر میں 12، 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، لیسکو چیف اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے، عدالت ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں