ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں انسداد گداگری مہم جاری 6 غیر ملکی گرفتار

سعودی عرب کے محکمہ امن عامہ نے مملکت میں انسداد گداگری مہم کے دوران 6 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹویٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کے عسیر ریجن میں 4 خواتین اور نجران میں 2 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا دونوں غیر ملکی صفائی کمپنی کے کارکن تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں انسداد گداگری قانون کے تحت جو شخص بھی گداگری کا پیشہ اختیار کرے گا یا کسی کو بھیک مانگنے کی ترغیب دے گا یا بھیک کا پیشہ اپنانے کے لیے سازباز کرے گا یا ایسا کرنے میں مدد دے گا تو اسے 6 ماہ قید کی سزا یا 50 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں