ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم تمام سہولیات فراہم کرنے کی جامع پالیسی پر عمل پیرا ہیں، عبدالقدوس بزنجو

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی جامع پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔عبدالقدوس بزنجو سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹی کے صدر ڈونگ گو فینگ نے ملاقات کی جس میں سیندک منصوبے کی پیش رفت ،توسیع اور توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی کمپنی ایم سی سی ٹی کے صدر ڈونگ گو فینگ نے کہا کہ چینی سرمایہ کار کمپنیوں نے بلوچستان میں توانائی کے شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں بلوچستان میں متبادل توانائی کے محفوظ، صاف ذرائع کو ترقی دینے کے منصوبے لائیں گی۔

وزیراعلی بلوچستان نے چینی کمپنیوں کی جانب سے بلوچستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے مناسب ماحول کو یقینی بنا رہی ہے، ہم سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی جامع پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیندک پروجیکٹ معاہدہ کی توسیع اہم پیشرفت ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا، سرمایہ کار کمپنیاں مقامی لوگوں کے اعتماد کے حصول کے لیئے سی ایس آر کی مد میں سہولیات دیں۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ مائیننگ علاقے کی ترقی کے لیے سرمایہ کار کمپنیاں ترقیاتی فنڈز مختص کریں، بلوچستان کے نوجوانوں کو اسکالر شپ اور ٹریننگ مواقع فراہم کیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں