ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جانور کھڑے کرنے سے متعلق درخواست  پر ڈی سی شرقی کو نوٹس جاری 

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے احاطے میں جانور کھڑے کرنے سے متعلق درخواست  پر ڈی سی شرقی، ایس ایچ او عزیز بھٹی کو نوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے احاطے میں جانور کھڑے کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ مسجد کے احاطے سے قربانی کے جانور کی خرید و فروخت کی جارہی ہے۔ مسجد کے احاطے میں مویشی منڈی کا ماحول بن چکا۔

جانوروں میں بیماری کے باعث اہل علاقہ کو شدید تحفظات ہیں۔ بیت المکرم مسجد سے مویشی منڈی ختم کرنے کی ہدایت کی جائے۔ عدالت نے ڈی سی شرقی، ایس ایچ او عزیز بھٹی کو نوٹس جاری کردیئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں