ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان اپوزیشن کو سزائیں دلا کر اپنا راستہ نکالنا چاہتے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کو سزائیں دلا کر اپنا راستہ نکالنا چاہتے ہیں،عمران خان صرف مفاد کی سیاست کرتے ہیں،عمران خان قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کپتان نے فتنے اور فساد پر مبنی سیاست کی، عمران خان اپنے ایجنڈے میں ناکام ہوئے ، اسی لیے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دی، نااہل اور نالائق ٹولے کو ملک پر مسلط کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے پاکستان کا دیوالیہ ہوگیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی ہے، عمران خان نے قوم کے ساتھ فراڈ کیا ہے،پی ٹی آئی حکومت نے جھوٹے کیس بناکر اداروں کو استعمال کیا گیا، ملک بھر کے مظاہروں میں مٹھی بھر لوگوں نے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں