ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں ترکی نے 12،7 ملین سیاحوں کی میزبانی کی

رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں ترکی نے 12،7 ملین سیاحوں کی میزبانی کی۔

ترکی وزارت سیاحت و ثقافت کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوری سے مئی تک کے عرصے میں ترکی آنے والے سیاحوں میں ایک کروڑ13 لاکھ ایک ہزار 602 غیر ملکی اور 14 لاکھ 8 ہزار 829 بیرونی ممالک میں مقیم ترک شہری شامل تھے۔

سال کے پہلے 5 مہینوں میں ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 207،10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مذکورہ دورانیے میں جن ممالک سے سب سے زیادہ سیاح ترکی آئے ان میں گذشتہ سال کے مقابلے میں  367،24 فیصد اضافے کے ساتھ جرمنی پہلے، 334  ،88 فیصد اضافے کے ساتھ بلغاریہ دوسرے اور 49،40 فیصد اضافے کے ساتھ روس تیسرے نمبر پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں