ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، مریم نواز کا پی ٹی آئی چیئرمین پر طنز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شخص نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے طنزیہ بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی۔ شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا۔ خرم دستگیر نے یہ کہ دیا۔ امریکہ نے سازش کر دی۔ دھاندلی ہو گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ قسم سے اس کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔ بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو۔ جتنی محنت اس نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آئوٹ کرنے پر کی تھی، اللّہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی حسد اور صدمے میں اب اس کی باقی زندگی بھی گزرنے والی ہے انشاء اللّہ! عادت ڈال لو!

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں