ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابھی ٹریلر چلا ہے اتحادیوں کی فلم چلنا باقی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ فضل الرحمن کی سازش کروانے کا اعتراف بونڈا مذاق ہے، جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے، جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  20 ضمیرفروش منحرف اراکین کو ن لیگ نے ٹکٹ دے کر ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پرمہرلگائی ہے، قومی غیرت نے ان منحرف اراکین کو مسترد کرنا ہے،  ابھی ٹریلر چلا ہے اتحادیوں کی فلم چلنا ابھی باقی ہے،ہر روز10شعبوں میں نیا ٹیکس لگایا جاتاہے جب کہ ابھی نہ آئی ایم ایف کا فیصلہ آیا ہے اور نہ ہی ایف ای ٹی ایف نے گرے لسٹ سے نکالا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلی اور منشیات کیس میں وزیرداخلہ پر فرد جرم کون لگائے گا، مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں