ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرا اوڑھنا بچھونا ایم کیو ایم ہے، خالد مقبول اِرد گِرد نظر رکھیں، فاروق ستار

سابق رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ میں تحریک کا حق پرست نمائندہ ہوں، میرا اوڑھنا بچھونا ایم کیو ایم ہے۔ خالد مقبول اپنے ارد گرد طالوں کو دیکھیں، میں تو ان کا سچا دوست ہوں۔

کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ میرے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں۔  میں جاگیر داروں، وڈیروں سے نمٹنے کے لیے الیکشن میں کھڑا ہو رہا ہوں۔

فاروق ستار نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والوں نے چار چار سال تک پی ٹی آئی والوں سے نکاح کرکے وزارتوں کے مزے لیے، مجھ پر تنقیدکرنے والے پہلے خود کو دیکھیں وہ کس کے وزیر ہیں ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ میں تحریک ایم کیو ایم کا حق پرست نمائندہ ہوں اور میرا اوڑھنا بچھونا ایم کیو ایم ہے۔

صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے آج تک کراچی کے شہریوں کو پانی کا ایک قطرہ تک نہیں دیا۔ ایم کیو ایم کی تمام شاخوں کو اب ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ایم کیو ایم کے دھڑوں کے لیے ایک ہونے کا موقع ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اٹھارہویں ترمیم کا رونا نہیں رونا ہے۔  کراچی میں سیوریج نظام تباہ ہے، ٹرانسپورٹ موجود نہیں۔ مہاجر اور سندھی کارڈ استعمال کرنے والوں کو بھی میں نہیں چھوڑوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں