ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 9 جولائی کو ہوگی

ریاض: سعودی عرب میں ذوالحج 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا، جس کے مطابق رواں برس حجاز مقدس میں عیدالاضحیٰ 9 جولائی کو ہوگی جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعہ کے روز ہوگا-

خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں منگل کے روز ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے بعد حکومت کی جانب سے بدھ کے روز شہریوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی-

آج بروز بدھ سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، جس کے مطابق عید الاضحیٰ 9 جولائی اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعہ کے روز ہوگا-

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں