ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب اور امارات میں عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آتے ہی با ضابطہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحجہ کے مہینے کے آغاز کا چاند بدھ 29 جون کو نظر آ گیا، لہٰذا 29 جون ذوالقعدہ کا آخری دن تھا جبکہ ذوالحجہ کا پہلا دن 30 جون کو تھا، اور رواں سال بقر عید کا پہلا دن 9 جولائی کو منایا جائے گا۔ذی الحجہ کا چاند نظر آتے ہی عید کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

 عید پر طویل ویک اینڈ جمعہ 8 جولائی سے پیر 11 جولائی تک ہوگا۔یوم عرفہ، جسے عید سے ایک دن قبل مسلمان توبہ کے دن کے طور پر مناتے ہیں، اس سال 8 جولائی کو آئے گا۔ادھر متحدہ عرب امارات میں بھی شہری عید الاضحیٰ کے موقع پر چار دن کی تعطیل سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں