راولپنڈی: امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم حج بیت اللہ کی سعادت کےلیےمکہ مکرمہ روانہ ہوگئے-
قبل ازیں امیرصوبہ نےصوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان کو قائمقام امیرصوبہ مقررکیا-صوبائی ترجمان انعام الحق اعوان کےمطابق قائمقام امیرصوبہ اقبال خان نےپروقار تقریب میں حلف کےبعد ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں-
صوبائی ترجمان کےمطابق امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم نےبیت اللہ مکہ مکرمہ میں نمازجمعہ کی ادائیگی کےبعدمعاون خصوصی امیرصوبہ قاضی محمد جمیل ودیگرکےہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی اورامت مسلمہ کےمظلوم مسلمانوں، پاکستان کی سلامتی،اسلامی تحریک کے قائدین اورکارکنان کےلیےخصوصی دعائیں کیں-