ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودیہ کے ساتھ تعلقات اچھے اور ترقی پذیر ہیں، عراقی وزیر خارجہ

بغداد :عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہت اچھے اور مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔

فواد حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے دورہ سعودی عرب میں تجارتی تعلقات پر بات ہوئی۔ فواد حسین نے ریاض اور تہران کے درمیان مذاکرات کو عوامی مکالمے میں تبدیل کرنے کی عراق کی تجویز کا حوالہ دیا اور کہا کہ بغداد میں اردن ، ایران اور مصر اور ایران کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے تھے۔

فواد حسین نے عراق کی خارجہ پالیسی کی کامیابی اور عراق کو کئی ممالک کی جانب سے ملنے والی زبردست حمایت کے بارے میں بات کی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد ، وزیر دفاع اور نائب ویزراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی۔دونوں رہ نماؤں نے باضابطہ بات چیت کے اجلاس کے دوران برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں