ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی وزیر رانا تنویر کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس

لاہور: الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کو پی پی 140 کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔چیئرمین مانیٹرنگ ٹیم و الیکشن کمشنر نے مراسلہ جاری کیا۔

رانا تنویر نے ایک روز قبل رانا خلیل کے ڈیرے پر اجتماع سے خطاب کیا تھا۔مراسلے کے مطابق ڈیرہ پی پی 140 کے علاقہ جنڈیالہ روڈ پر واقع ہے، رانا تنویر کے خطاب کی ویڈیو 24 گھنٹے سے وائرل ہے۔رانا تنویر کو 4 جولائی دوپہر ایک بجے خود یا نمائندے کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے، پیش نہ ہونے پر یکطرفہ کارروائی ہو سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں