ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی سفارتی مشن کے80 ٹویٹر اکائونٹس بلاک کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے بیرون ممالک میں اپنے سفارتی مشن کے80 ٹوئٹر اکائونٹس بلاک کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے ۔

پاکستان کے سفارتی مشن ایران ،ترکیہ ، یو این اور نیویارک سمیت 80 اکائونٹس کو بھارت کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے۔ بھارتی ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا کہ ایسے ایکشن بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی اکائونٹ کو ریگولیٹ کرنے کا نیا قانون غیر قانونی ہے، یہ عمل معلومات تک رسائی کے حقوق اور آزادی رائے کی بنیادی آزادی کے خلاف ہے۔

بھارت فوری طور پر سفارتی مشن کے اکائونٹس بلاک کرنے کے اقدام کو واپس لے،بھارت کو بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں