ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چارسدہ میں فائرنگ سے ایکسپریس نیوز کا رپورٹر شہید

خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم افراد نے ایکسپریس نیوز اور روزنامہ ایکسپریس کے نمائندے افتخار احمد کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نامعلوم افراد نے افتخار احمد پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ شہید ہوگئے۔

پولیس نے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو شبقدر اسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں مقتول افتخار احمد کے بھائی حضرت بلال نے قتل کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرایا جس میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ آئی جی معظم جاہ انصاری کی ہدایت پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد جائے وقوعہ پر پہنچے اور ڈی پی او کی نگرانی میں  مقتول کے کا پوسٹ مارٹم کروانے کے احکامات جاری کیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ واقعے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔

دریں اثنا آئی جی خیبرپختونخوا  کا شبقدر میں ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے قتل میں ملوث قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں