کراچی: مون سون کی بارشوں کاسلسلہ جاری ہے، شہر قائد میں ہلکی پھلکی بارشیں بھی عوام کے لیے زحمت کا باعث بن گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیر،ابراہیم حیدری،اخترکالونی اورڈیفنس ،نمائش، ایم اےجناح روڈ پرآئی آئی چندریگر روڈ اورٹاور کلفٹن ،سرجانی ٹاؤن ، نارتھ اورنیو کراچی ، فیڈرل بی ایریا اورنارتھ ناظم آباد میں بارش ہوئیں ۔
ایسے میں شہر کے عوام کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث ہمیں عید جیسے تہوار پرگھومنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس معمولی بارش میں بھی جگہ جگہ آلائشیں وقت پر نہ اٹھانے کی وجہ سے تعفن پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے 15جولائی تک کی سندھ بھر میں تیز اور ہلکی پھلکی بارشوں کی پیش گئی کی تھی ، جس کے بعد متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا تھا۔جس کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے۔