پہاڑی سلسلے الپ کے اٹلی کے حصے میں واقع مارمولادا چوٹی سے برف کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 11 تک ہو گئی ۔
اطالوی نیوز ایجنسی آنسا نے امدادی ٹیموں کے حوالے سے اپنی خبر میں اطلاع دی ہے کہ گزشتہ اتوار کو مارمولادا چوٹی پر پیش آنے والے اس المیہ میں لا پتہ ہونے والے مزید ایک شخص کی نعش کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔ جس کے بعد اس حادثے میں مجموعی جانی نقصان 11 تک ہو گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں سے 9 اطالوی اور 2 چیکین شہری تھے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ تین جولائی کو مارمولادا چوٹی سے برف کا تودہ ٹوٹتے ہوئے نیچے گر گیا تھا۔ اور اس دوران پہاڑ پر چڑھنے والے کوہ پیماوں کا ایک گروہ تودے تلے دب گیا تھا۔