ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر داخلہ کا صدر مملکت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکل گیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر مملکت عارف علوی فوری مستعفی ہوجائیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی سربلندی ہوئی،تفصیلی فیصلے میں سابق حکومت کی آئینی خلاف ورزیوں کا برملا اظہار کیا گیا، عمران نیازی اپنے سیاسی مفادت کوبچانے کیلئے قومی مفاد کو داو پر لگا دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ ان کےخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھیجے، الیکشن کمیشن انہیں قانون کے مطابق نااہل قرار دے، عمران خان نے دارالحکومت پر مسلح جتھے کے ساتھ چڑھائی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں