کولمبو: سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھےنے ملک میں ایک بار پھر سے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری معاشی بدحالی کے درمیان سماجی بے چینی پر قابو پانے اور امن عامہ اور خدمات کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔
سری لنکا میں جاری کیے گئے ایک سرکاری نوٹس کے مطابق قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ایک بار پھر سے ہنگامی حالت نافذ کر دیا ہے۔ ایمرجنسی سے متعلق اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوامی سلامتی، امن عامہ کے تحفظ اور کمیونٹی کی زندگیوں کے لیے ضروری سامان اور خدمات کی بحالی کے مفادات کے پیش نظر ایسا کرنا درست ہے۔