عراق کے شمال میں 7 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
ترکی وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہماری جدوجہد پوری رفتار اور مصّمم ارادے کے ساتھ جاری ہے۔ ہمارے جّری جوانوں نے، عراق کے شمال میں پنجہ کلید، پنجہ ٹائیگر اور پنجہ برق آپریشنوں کے علاقوں میں، PKK کے مزید 7 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا ہے”۔