ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان شہریوں کیلئے جعلی دستاویزات بنانے والا ملزم گرفتار

پشاور: ایف آئی اےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے افغان شہریوں کیلئے جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورمیں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے  جعلی سفری دستاویزات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران  افغان شہریوں کیلئے جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

وچ نہر پشاور میں واقع اسٹیشنری اینڈ فوٹو اسٹوڈیو پر چھاپہ کے دوران افغان شہریوں کیلئے جعلی سفری دستاویزات بنانے میں ملوث ملزم ہارون بادشاہ موقع پر گرفتارہوگیا۔

ملزم کے قبضے سے جعلی ڈومیسائل، شناختی کارڈز، لیپ ٹاپس، محکمہ صحت اور تعلیم کے جعلی سرٹیفکیٹ برآمدہوئے،ایف آئی نے  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں