ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 130 میگاواٹ ہوگیا

 اسلام آباد: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 130 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا۔

پاورڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 570، طلب 28 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔ شارٹ فال کے باعث مختلف علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

اس کے علاوہ پانی سے 6 ہزار 574 میگاواٹ،سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 750 اور سولرپلانٹس سے پیداوار 100 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 77 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2ہزار 569 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں