ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیس بک پر غیر اخلاقی تصاویر شئیرکرنے والاملزم گرفتار

 اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے فیس بک پر غیر اخلاقی تصاویر شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے فیسک بک پر غیر اخلاقی بیانات اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والے ملزم امجد حسین کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔

ملزم نے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے شکایت کنندہ کے خاندان کی ذاتی تصاویر کو غیر اخلاقی بیانات کے ساتھ اپ لوڈ کیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں