ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کو عوامی حکومت کی تشکیل کیلیے کام کرنا ہوگا، صدر مملکت

 اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سے ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کی درخواست کردی جو عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔

ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا کہ ہم ایک امتحان سے گزر رہے ہیں، اللہ ہماری رہنمائی فرمائے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کو ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں