ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مراکش: جنگلاتی آگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

مراکش کے شمال میں جنگلاتی آگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دارالحکومت رباط کے شمالی شہر لاراش  کےمقامی حکام نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آگ آبادیوں تک پھیلنے کے بعد رہائشیوں سے متاثرہ علاقہ ترک کرنے کی اپیلیں کی گئی تھیں۔ اپیلوں کے باوجود علاقے میں موجود 2 عورتیں دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لاراش میں 23 جولائی سے جاری جنگلاتی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ متاثرہ علاقے سے 536 کنبوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کل، ملک کے شمالی علاقے تیونات میں فائر بریگیڈ عملے کا بھی ایک فرد ہلاک ہو گیا ہے۔

دوسری طرف مراکش حکومت نے 5 اضلاع میں آگ سے متاثرہ افراد کے لئے 290 ملین درہم ‘تقریباً29 ملین ڈالر’ مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں