ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیہ ٹاؤن میں گھریلو تنازع کے دوران باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں باپ نے جھگڑے کے دوران بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رشید آباد میں فائرنگ سے 22 سالہ زاہد جان ہلاک ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی۔ ایس ایچ او بلدیہ نواز گوندل کے مطابق فائرنگ کا واقعہ باپ اور بیٹے میں جھگڑے کے دوران پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے والد اسرار جان نے بیٹے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جبکہ وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مقتول شادی کے بعد اپنے والد کی رہائش گاہ کے قریب ہی قائم مکان میں رہتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر جھگڑے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں