ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دریائے چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

لاہور: فیڈرل فلڈکمیشن کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر  پانی کا بہاؤ بڑھنے کے باعث درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

اس خدشے کے پیش نظر نیشنل ڈِیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے وفاقی اداروں، حکومت پنجاب اور پروونشل ڈِیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) پنجاب کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے  متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات اٹھانے اور ضرورت پڑنے پر وفاقی حکومت سے تعاون کی درخواست بروقت کرنے کو کہا گیا ہے۔

متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیلابی خطرے سے دوچار  علاقوں اور کمیونٹیز کی نشاندہی کرتے ہوئے ممکنہ خطرات کے تدارک  کے حوالے سے بروقت حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔

این ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو مزید ہدایت کی ہے کہ وہ دریائے چناب کے کناروں اور اس سے ملحقہ نالوں کے ارد گرد رہنے والے لوگوں کو پانی کے بہاؤ میں متوقع اضافے کے حوالے سے آگاہ رکھیں۔

علاوہ ازیں ادارے کی جانب سے نشیبی اور سیلاب زدہ علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کے بروقت انخلاء اور کسانوں اور مویشی پالنے والوں کو  مویشیوں کی بروقت منتقلی کےلئے پیشگی خبردار کیے جانے کی ہدایت بھی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں