ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سیاسی وفاداریاں بیچنے والوں کے لیے کھلا پیغام ہے، پرویز الہی

لاہور: وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کہا ہے کہ اپوزیشن کو پہلے کی طرح ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اپنے ایک بیان میں پرویز الہی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سیاسی وفاداریاں بیچنے والوں کے لیے کھلا پیغام ہے۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر نے جمہوری اقدار اور ایوان کے اعتماد کو پامال کیا، جس نے ایوان کی بے توقیری کی، ایوان نے اسے آئینہ دکھا دیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اس طرح کے سرپرائز آئندہ بھی ملتے رہیں گے، اپوزیشن وہی کاٹ رہی ہے جو اس نے بویاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں