ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی جی سندھ جھوٹی ایف آئی آر کاٹنے والوں کے خلاف کارروائی کریں،حافظ نعیم

کراچی:لیاری میں سیوریج مسائل کے خلاف احتجاج کرنے پر جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔عوام کی بڑی تعداد نے سید عبد الرشید پر مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف ایس ایس پی سٹی کے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا جس میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن بھی پہنچ گئے۔

دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئی جی سندھ نوٹس لیں جھوٹی ایف آئی آر کاٹنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، ایس ایس پی پارٹی بن کر میڈیا پر بیان جاری کر رہا ہے اس کا جو کام ہے اسے کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پیر تک ہمارے کارکنوں کے اوپر ہونے والے حملے کی ایف آئی نہ کاٹی گئی اور سید عبدالرشید سمیت ہمارے کارکنان پر کاٹی گئی ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو پورا شہر بند کردیں پھر حالات کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں