ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن، ٹرک حادثے میں 8 افراد ہلاک

منیلا :منیلا کے جنوب میں واقع صوبہ باتانگاس میں ایک ڈمپ ٹرک کے سڑک کنارے پھلوں کی دکان کو کچلنے اور موٹر سائیکل و کار کو ٹکر مارنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر کی صبح سویرے قصبے ناسوگبو میں پیش آیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ٹرک قومی شاہراہ پر اوور ٹیک کرتے ہوئے قابو سے باہرہوگیا تھا۔پولیس نے مزید بتایا کہ یہ پہلے پھل اسٹینڈ سے ٹکرایا،

پھر موٹر سائیکل سے کو ٹکرماری اور پھر مخالف سمت سے آنے والی اسپورٹس یوٹیلٹی گاڑی سے ٹکرا گیا جس سے موٹر بائیک ڈرائیور، کار ڈرائیور اور کار میں سوار 6 مسافر ہلاک ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں