ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشی صورتحال پر آرمی چیف کو لانا ہماری نا اہلی ہے، چودھری شجاعت

اسلام آباد:چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال پر آرمی چیف کو لانا ہماری نا اہلی ہے، پرویز الٰہی اپنی رہائش گاہ واپس آجائیں،مجھ پر الزامات لگانے والے اپنی حیثیت دیکھیں، غلط بیانی کر کے کوئی بھی شخص عوام کو اعتماد میں نہیں لے سکتا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہاکہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر آرمی چیف کو لانا ہماری نا اہلی ہے، آرمی چیف کو کیوں مداخلت کرنا پڑی، سیاست دانوں کا قصور ہے جس کی وجہ سے آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی۔

انہوں مزید کہا کہ میں اور طارق بشیر چیمہ اُس وقت کے وزیراعظم عمران خان سے ملنے گئے تو انہوں نے کہا کہ مونس کے خلاف کرپشن کے الزامات ہیں، سالک کو وزیر بنا لیتا ہوں لیکن میں نے کہا مونس ہی وزیر بنے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں