ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انطالیہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 6 ملین سے تجاوز کرگئی

2022 کے 7 ماہ کے عرصے میں فضائی راستے سے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 6 ملین  688 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

گورنر کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق، کووڈ-19 کی وبا کے اثرات میں کمی اور سیف ٹورازم سرٹیفیکیشن کی بدولت انطالیہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

جنوری سے جولائی کے عرصے میں فضائی راستے سے شہر آنے والوں کی تعداد میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 97 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 6  ملین 68 ہزار 506 ہو گئی۔

جولائی میں، موسم کے سب سے زیادہ فعال دور میں، ہوائی راستے سے شہر آنے والے سیاحوں کی تعداد 2  ملین  403 ہزار 992 تک پہنچ گئی۔

رواں سال کے 7 ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ سیاح جرمنی سے آئے جن کی تعداد 1  ملین 363 ہزار 526 تھی جبکہ روس 1 ملین 275 ہزار 353 مہمانوں کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ 617 ہزار 440 مہمانوں کے ساتھ  تیسرے نمبر پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں