ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈرون حملے میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری ہلاک ہوگئے ، امریکی صدر کی تصدیق

کابل: افغناستان کے شہر کابل پر امریکی ڈرون حملے کے باعث القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری ہلاک ہوگئے اس کی امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ واضح اور قابل یقین شواہد پر حملے کی اجازت دی اور دہشتگرد کو انجام تک پہنچایا۔

انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے رواں سال اپریل میں نائن الیون حملے کی منصوبہ بندی میں شامل ایمن الظواہری کا پتہ چلا لیا تھا، ہر قیمت پر امریکا کا دفاع کریں گے اور اپنے دشمنوں کا ہر جگہ تعاقب کریں گے۔

امریکا نے ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر 25 ملین ڈالرز کا انعام مقرر کیا تھا۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا ایمن الظواہری نے حالیہ ہفتوں میں امریکا اور اتحادیوں پرحملے کے لیے ویڈیوز جاری کیں، الظواہری کی ہلاکت سے امریکیوں کو انصاف ملا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں