مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پوڈگورٹزا میں واقع اور دنیا بھر میں مشہور آبشار ‘نیاگرا فال’ خشک ہو گئی ہے۔
قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہِ جولائی کے دوران ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر نے پوڈگورٹزا سے 4 کلو میٹر کی مسافت پر اور ملک کے مشہور ترین تفریحی مقام پر واقع نیاگرا فال کو مکمل طور پر خشک کر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق نیاگرا فال کا آبی ماخذ دریائے سیجیونا ہے اور دریا میں پانی کی سطح گِرنے کے نتیجے میں آبشار خشک ہو گئی ہے۔