ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، فیصلہ چیلنج کرنے کیلیے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم تشکیل

اسلام آباد: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ چلینج کرنے کے معاملے پر چیرمین پی ٹی آئی  اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چار رکنی قانونی ٹیم تشکیل دیدی۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چار رکنی قانونی ٹیم میں سابق اٹارنی جنرل انور منصور،بیرسٹر علی ظفر،شاہ خاور اور فیصل چوہدری شامل ہیں جبکہ قانونی ٹیم کی سربراہی سابق اٹارنی جنرل انور منصور کرینگے۔

قانونی ٹیم کو پی ٹی آئی ممنوعیہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ قانونی ٹیم الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپیل تیار کرکے عمران خان سے منظوری لے گی، قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپیل کی تیاری شروع کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں