ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ اسمبلی تحلیل اور نیا الیکشن کمیشن ہمارے مطالبات ہیں، فوادچوہدری 

new Election

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کی تحلیل اورنیاالیکشن کمیشن ہمارے مطالبات ہیں، راناثناءاور لطیف کھوسہ اپنی پارٹیوں کی پالیسی دینے کی پوزیشن میں نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کوایک ماہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے،معیشت تباہ ہورہی ہے،طاقتور حلقے صورتحال دیکھ لیں اور ہمیں دیوارسے نہ لگائیں ،امید ہے عدالت الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کو روک دے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ راناثناءاور لطیف کھوسہ اپنی پارٹیوں کی پالیسی دینے کی پوزیشن میں نہیں اگر اسمبلیوں کی تحلیل چاہتے ہیں تو بیان شہبازشریف کی طرف سے آنا چاہئے اسمبلیوں کی تحلیل ایک فریم ورک کاحصہ ہوسکتاہے جس میں کچھ ڈیمانڈہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی تحلیل اور نیا الیکشن کمیشن ہمارے مطالبات ہیں اگر ہمارے مطالبات پر عمل ہوتا ہے تو پھر ہم بھی اسمبلیاں تحلیل کر سکتے ہیں صوبائی اسمبلیاں رکھناالیکشن کمیشن کے دھاندلی کے پروگرام کو روکنے کیلئے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں